13 مئی 2011 - 19:30

بحرین میں شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ حکومت کی طرف سے بحرینی عوام پر ظلم و تشدد ، حقوق انسانی کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی ، مسجدوں کی تخریب، قرآن مجید کی توہین ، عورتوں ، مردوں ، قیدیوں کو شکنجہ دینےاور اسکول کے بچوں پر بہیمانہ اور وحشیانہ مظالم کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں 201 صفحات پر مشتمل شکایت دائرکی گئی ہے جسے بحرینی عوام کی کامیابی کا پہلا قدم قراردیا جارہا ہے۔

ابنا: مجرموں کو سزا دلوانے والے بین الاقوامی اتحاد کے ادارے کی سربراہ می الخنساء  نے ہیگ میں بین الاقوامی عدالت میں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی  آل خلیفہ کی طرف سےغیر ملکی افواج بلا کر اپنے ہی عوام پرسنگين اور وحشیانہ جرائم کے ارتکاب کے خلاف درخواست دائر کی ہے الخنساء نے کہا کہ جرائم کی بین الاقوامی عدالت میں شکایت بحرینی عوام کو ظالم سے نجات دلانے کا پہلا قدم ہے۔ انھوں نے الانتقاد سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ شکایت 201 صفحات پر مشتمل ہے جس میں بحرینی عوام پر آل خلیفہ اور غیر ملکی افواج کے وحشیانہ اور بہیمانہ جرائم کے واضح اور ٹھوس ثبوت پیش کئے گئے ہیں۔  انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام نے کس جرم کا ارتکاب کیا ہے جس کی وجہ سے انھیں بحرینی حکومت اپنے ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہے بحرینی عوام جمہوریت اور اپنے حقوق بحال کرنے کے لئے پر امن مظاہرے کررہے تھے لیکن حمد بن عیسی آل خلیفہ نے انھیں اپنی بربریت اور ظلم و ستم کا نشانہ بنایا انھوں نے کہا کہ بحرینی حکومت نے سعودی فوجیوں کی مدد سے مسجدوں کو شہید کیا قرآن مجید کی بے حرمتی کی  اور مردوں ،  عورتوں ، ڈاکٹروں ، اور حتی اسپتالوں میں زخمیوں کو بھی اپنی بربریت کا نشانہ بنایا انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں آل خلیفہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ بحرین کے بادشاہ نے اس شکایت کے خلاف وکلاء کی ایک ٹیم تشکیل دینے کا فوری طور پر فیصلہ کیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ شکایت حق بجانب ہے اور یہ بحرینی عوام کی کامیابی کا پہلا قدم ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110